ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Elections بنگلورو میں پی ایم مودی کا زبردست روڈ شو

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 10 مئی کو ہونے والے ہیں۔ پی ایم مودی نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر زوردار روڈ شو کیا۔ یہ روڈ شو تقریبا 5.3 کلومیٹر طویل تھا۔ PM Modi Visit Karnataka

بنگلورو میں پی ایم مودی کا زبردست روڈ شو

author img

By

Published : Apr 30, 2023, 9:09 AM IST

بنگلورو میں پی ایم مودی کا زبردست روڈ شو

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہفتہ کو یہاں 5.3 کلومیٹر طویل راستے پر زوردار روڈ شو کیا۔ اس پورے راستے کو زعفرانی رنگ سے سجایا گیا تھا۔ جیسے ہی پی ایم مودی کی خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی گاڑی سڑک میں داخل ہوئی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں اور سڑک کے دونوں طرف کھڑے مودی کے مداحوں نے ان پر پھول برسائے۔ وزیر اعظم کے قافلے کے نائس روڈ سے سمن ہلی تک کے سفر کے دوران بہت سے لوگوں نے بی جے پی اور ہاتھوں میں بھگوا جھنڈے لے کر ’’مودی-مودی‘‘ کے نعرے لگائے۔ پی ایم مودی نے بنگلورو جانے سے پہلے ہمنہ آباد، وجئے پورہ اور کڈاچی میں ایک مصروف انتخابی سیشن میں حصہ لیا۔ وزیر اعظم انتخابی ریاست کرناٹک کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ آج شام تقریباً 5 بجے بیلگاوی ضلع کے کڈاچی سے بنگلورو کے لیے روانہ ہوئے۔

پی ایم مودی کے ساتھ بنگلورو نارتھ کے ایم پی ڈی وی سدانند گوڑا اور بی جے پی ایم ایل سی سی نارائن سوامی بھی تھے۔ ان کے پورے روٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیر اعظم کل کولار، رام نگر ضلع کے چننا پٹنہ اور ہاسن ضلع کے بیلور میں عوامی جلسوں کے لیے روانہ ہوں گے۔ دہلی روانہ ہونے سے پہلے وہ میسور میں روڈ شو بھی کریں گے۔ وہیں پی ایم مودی نے بیدر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس پارٹی کے سرکردہ لیڈران انہیں گالی دیتے ہیں، کانگریس کے لیڈروں نے مجھے اکیانوے بار مختلف قسم کی گالیاں دی ہیں۔ کانگریس ایسی پارٹی ہے جس نے بابا صاحب امبیڈکر کو بھی گالی دی تھی۔'

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Public Meeting in Bidar کانگریس کے لیڈروں نے مجھے 91 مرتبہ برا بھلا کہا، پی ایم مودی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.