ETV Bharat / state

Aero India 2023 وزیر اعظم بنگلور میں آج 14ویں'ایرو انڈیا' کا افتتاح کریں گے

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 6:58 AM IST

Updated : Feb 13, 2023, 10:07 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج بنگلور کے یلہنکا ایئر فورس اسٹیشن میں 'ایرو انڈیا 2023' نمائش کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ جس میں سو سے زائد غیر ملکی اور سات سو ہندوستانی دفاعی کمپنیاں حصہ لیں گی۔ Aero India 2023

PM Modi Visit Karnataka Today
PM Modi Visit Karnataka Today

بنگلور: وزیر اعظم نریندر مودی آج بنگلور کے یلہنکا ایئر فورس اسٹیشن میں 'ایرو انڈیا 2023' نمائش کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ مودی تقریباً ساڑھے تین بجے تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس کا تھیم- 'دی رن وے ٹو اے بلین آپر چنٹیز' ہے۔ وزیر اعظم کے 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے ویژن کے مطابق یہ تقریب دیسی آلات اور ٹیکنالوجی کی نمائش اور غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ہندوستانی دفاعی شعبے میں خود انحصاری پر مودی کے زور کو بھی نمائش میں دکھایا جائے گا۔

یہ تقریب ڈیزائن کی قیادت میں ملک کی ترقی، یو اے وی سیکٹر میں ترقی، دفاعی شعبے اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کی نمائش کرے گی۔ اس کے علاوہ، یہ تقریب مقامی فضائی پلیٹ فارمز جیسے لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ (ایل سی اے) تیجس، ایچ ٹی ٹی40-، ڈورنیئر لائٹ یوٹیلٹی ہیلی کاپٹر(ایل یو ایچ)، لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ ) اور ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) کی برآمدات کو فروغ دے گی۔

اس پروگرام سے گھریلو ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کو عالمی سپلائی کے ساتھ مربوط کرنے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی جانب متوجہ کرے گا جس میں شریک ِ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے لیے شراکت داری بھی شامل ہے۔ ایرو انڈیا 2023 میں 80 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ دو درجن سے زائد ممالک کے وزراء اور عالمی اور ہندوستانی او ای ایم ایس کے 65 سی ای اوز کی ایرو انڈیا 2023 میں شرکت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ آٹھ سو سے زائد دفاعی کمپنیاں جن میں تقریباً ایک سو غیر ملکی اور سات سو ہندوستانی کمپنیاں شامل ہیں’ 'ایرو انڈیا 2023' ‘نمائش میں حصہ لیں گی۔

ہندوستانی کمپنیاں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس ملک میں مخصوص ٹیکنالوجیز، ایرو اسپیس میں ترقی اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی کا مظاہرہ کریں گے۔ ایرو انڈیا کے بڑے نمائش کنندگان میں- ایئربس، بوئنگ، ڈیسالٹ ایوی ایشن، لاک ہیڈ مارٹن، اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز، برہموس ایرو اسپیس، آرمی ایوی ایشن، ایچ سی روبوٹکس، ایس اے بی، سفران، رولز رائس، لارسن اینڈ ٹوبرو، بھارت فورج لمیٹڈ، ہندوستان ایرو ناٹکس لمٹیڈ (ایچ اے ایل)، بھارت الیکٹرانکس لمٹیڈ(بی ای ایل)، بھارت ڈائنا مکس لمٹیڈ( بی ڈی ایل ) اور بی ای ایم ایل لمٹیڈ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایئرو انڈیا 2021: خود کفیل بھارت کی طاقت کا مظاہرہ آسمانوں میں

Last Updated : Feb 13, 2023, 10:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.