ETV Bharat / state

Invest Karnataka 2022 پی ایم مودی آج کرناٹک گلوبل انویسٹرس سمٹ سے خطاب کریں گے - مودی گلوبل انویسٹرس سمٹ سے خطاب کریں گے

پی ایم مودی آج کرناٹک میں منعقد ہونے والے گلوبل انویسٹرس سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ PM Modi address Global Investors Summit

پی ایم مودی آج کرناٹک گلوبل انویسٹرس سمٹ سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 10:42 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کرناٹک میں گلوبل انویسٹرس سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یہ اطلاع منگل کو وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز میں دی گئی۔ اس سربراہ کانفرنس کا مقصد بھارتی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا اور آئندہ دہائی کے لیے ترقیاتی ایجنڈا تشکیل دینا ہے۔ بنگلورو میں 2 نومبر سے 4 نومبر تک منعقد کئے جارہے اس تین روزہ پروگرام میں 80 سے زیادہ مقررین کے اجلاس ہوں گے۔ Global Investors Summit in Karnataka

مقررین میں صنعت کے کچھ ا علیٰ قائدین ہوں گے، جن میں کمار منگلم برلا، سجن جندل، وکرم کرلوسکر اور دیگر شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ 300 سے زیادہ نمائش کاروں کے ذریعے بڑی تعداد میں کاروباری نمائشیں اور کنٹری اجلاس ساتھ ساتھ جاری رہیں گے۔ کنٹری اجلاسوں میں سے ہر ایک کی میزبانی شراکت دار ملکوں کے ذریعے کی جائے گی جن میں فرانس، جرمنی، نیدرلینڈ، جنوبی کوریا، جاپان اور آسٹریلیا شامل ہیں، جو اپنے متعلقہ ممالک سے اعلیٰ سطحی وزارتی اور صنعتی وفود ساتھ لائیں گے۔ عالمی پیمانے کی اس تقریب سے کرناٹک کو اپنی ثقافت کو دنیا کو دکھانے کا موقع بھی حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Rozgar Mela Launched by PM Modi in Budgam وزیر اعظم نے روزگار میلے کا آن لائن افتتاح کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.