کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں گزشتہ کئی دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے، حکومت اس وائرس سے نمٹنے کے لئے کئی طرح کے اقدامات بھی کر رہی ہے، پھر بھی کرناٹک کے یادگیر ضلع میں لاک ڈاؤن کی پوری طرح سے خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگ نظر آ رہے ہیں۔
![لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے 37 لوگ زیر حراست](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kr-bid-03-statement-photo-kaur10022_28042020150313_2804f_01438_864.jpg)
اس کے پیش نظر آج ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے لوگوں پر سخت کاروائی کرنے کا احکامات جاری کیے ہیں،جس کے بعد حرکت میں آئی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے 37 لوگوں کو حراست میں لیا ہے، وہیں 63 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔
اس دوران پولیس محکمہ نے بلا ضرورت سڑکوں پر نکلنے والی گاڑیوں پر بھی سخت کاروائی کرتے ہوئے تقریباً 530 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ اور 9 لاکھ 65 ہزار 230 روپے جرمانہ بھی وصول کیا ہے۔