بنگلور: گذشتہ تقریباً ایک سال سے ریاست بھر میں فرقہ وارانہ تشدد کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جن سے سول سوسائٹی پریشان ہے اور اس ضمن میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سماجی کارکن آونی کا کہنا ہے کہ فرقہ پرستی کے واقعات کا مقصد کرناٹک میں آنے والے انتخابات سے قبل ووٹروں کو مذہب کی بنیاد پر پولرائز کرنا ہے۔ People of all Religions unite and Launch a Struggle to End Communalism in Karnataka
یہ بھی پڑھیں:
- Rally by Soha Karnataka Organization: 'مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فرقہ پرستی کو ہوا دی جا رہی ہے'
- Mohammed Fazil murder:کرناٹک میں نظم ونسق کی صورتحال ابتر،اپوزیشن جماعتوں کا بی جے پی پر الزام
جب کہ دوسری جانب سابق ریاستی وزیر بی ٹی للیتا نائک کہتی ہیں کہ بی جے پی کی کئی پالیسیوں کا اصل مقصد مسلمانوں کو ہراساں کرنا ہے اور کرناٹک کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ایم ایل سی سلیم احمد نے کہا کہ بی جے پی آنے والے الیکشنز میں ہار کے خوف سے ہندوتوا ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ B T Lalitha Naik on Communalism
اس سلسلے میں ان اہم شخصیات نے کرناٹک میں بڑھ رہی فرقہ پرستی کی واردات کی روک تھام کے لیے عوام الناس سے اپیل کی کہ بلا تفریق سبھی مذاہب کے لوگ متحد ہوں اور فسطائیت کے خلاف تحریک چلائیں۔