ETV Bharat / state

'تمام مذاہب کے لوگ اس بار مسلم امیدوار کو ووٹ دیں' - اردو نیوز کرناٹک

یثرب علی قادری نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی سے ایک مسلم امیدوار کو انتخابات میں ٹکٹ دینے کے باوجود مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مجلس سے ایک مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے۔ 'یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ وہ کس حساب سے ٹکٹ تقسیم کر رہے ہیں۔ ہمیں تو سمجھ میں نہیں آتا مگر یہ بات عوام کو ضرور سمجھ میں آئے گی اور عوام ہی اس کا جواب دے گی۔'

'تمام مذاہب کے لوگ اس بارمسلمان کو ووٹ دیں'

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 7:54 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بسوا کلیان میں چل رہے اسمبلی انتخابات کو لے کر مختلف پارٹی کے امیدوار ایک دوسرے پر الزام تراشی کررہے ہیں۔

'تمام مذاہب کے لوگ اس بارمسلمان کو ووٹ دیں'

اس موقع پرجنتادل سیکولر پارٹی کے امیدوار یثرب علی قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر پارٹی کو آزادی ہے۔ سیاست میں حصہ لینے اور ووٹ مانگنے کا حق بھی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی سے ایک مسلم امیدوار کو انتخابات میں ٹکٹ دینے کے باوجود مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مجلس سےایک مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے۔ 'یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ وہ کس حساب سے ٹکٹ دیے ہیں۔ ہمیں تو سمجھ میں نہیں آتا مگر یہ بات عوام کو ضرور سمجھ میں آئے گی اور عوام ہی اس کا جواب دے گی۔'

جنتادل سیکولر پارٹی کے صدر کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی سے اندرونی تعلقات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں۔ پارٹی کے صدر کمار سوامی نے قسم کھا کر کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کے باوجود بھی اگر کسی کو ایسا لگ رہا ہے تو یہ اس کی اپنی سوچ ہے۔

کانگریس پارٹی کے رہنما ضمیر احمد خان کے جنتادل سیکولر پارٹی پر لگائے گئے الزامات سے متعلق پوچھے گئے سوالات یثرب علی قادری نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے رہنما ضمیر احمد خان بسواکلیان کی فضا کو خراب کر رہے ہیں۔

جنتادل سیکولر پارٹی کام کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہی ہے کانگریس پارٹی اور اس کے رہنما کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اپنے کیے گئے کاموں پر ووٹ مانگے نا کہ دوسروں پر الزام لگائے۔

انہوں نے کہا کہ بسواکلیان میں جنتادل سیکولر پارٹی کی جیت ہوتی ہے تو بے روزگاری دور کرنے، تعلیم اور صحت پر خاص توجہ دی جائے گی۔انہوں نے بسوا کلیان کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بار جنتادل سیکولر پارٹی کو کامیاب بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ بسواکلیان کا مسلمان ہمیشہ اب تک غیر مسلم امیدواروں کو کسی بھی پارٹی سے کیوں نہ ہو کامیاب کرتا آیا ہے۔

اب مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں کا یہ فرض ہے کہ وہ اس بار ایک مسلم امیدوار کو کامیاب بنائیں اور بسوا کلیان میں ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.