ETV Bharat / state

عوام نے گھروں میں ہی یوگا کیا

ریاست کرناٹک میں بھی عالمی یوم یوگا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ لیکن اس بار کوئی خاص پروگرام کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے بلکہ کورونا کے پیش نظر عوام نے گھروں میں ہی رہ کر یوگا کیا۔

people did yoga at home in karnataka
عوام نے گھروں میں ہی یوگا کیا
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 10:18 AM IST

بھارت سمیت پوری دنیا میں 21 جون کے دن عالمی یوم یوگا منایا جاتا ہے۔ پہلے کی طرح اس بار بھی ریاست کرناٹک میں بھی یوگا کا اہتمام کیا گیا۔

عوام نے گھروں میں ہی یوگا کیا

مگر کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار عوامی تقریبات اور دیگر پروگراموں کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ کیونکہ کورونا کی وجہ سے حکومت کی جانب سے گھروں میں ہی رہ کر یوگا کرنے کو کہا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام اپنے گھروں میں ہی یوگا کر رہے ہیں۔

people did yoga at home in karnataka
عوام نے گھروں میں ہی یوگا کیا

اس موقع پر یوگا کرنے والی شویتا نامی ایک خاتون نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ ہر روز یوگا کریں کیونکہ یوگا کرنے سے صحت اور ہمارے مزاج میں تبدیلی آتی ہے اور سوچ کو مثبت بناتی ہے۔

اس موقع پر بہت سے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین جو ہر روز صبح سے شام تک آفس کا کام اور گھر کا کام کرکے تھک جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے کمر، گردن اور گھٹنوں کی درد جیسی عام شکایت پائی جا رہی ہیں ان کو ہر دن یوگا کرنا چاہیے۔ خواتین اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں تو ان کی صحت بھی بہتر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.