ریاست کرناٹک میں آئندہ چند مہنیوں میں اسمبلی انتخابات ہونے کے آثار ہیں، اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کی جانب سے ریاست کے مختلف شہروں میں عوامی رائے جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کرناٹک اسمبلی الیکشن 2023 کے متعلق ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چامراج نگر کے ساکن اور کانگریس پارٹی کے رہنما یوسف کمال خان نے بتایا کہ ان کے حلقے میں عوام مہنگائی اور بد عنوانی سے کافی پریشان ہیں۔ Social activist Yusuf Kamal Khan targets BJP
انہوں نے مزید کہا کہ چامراج نگر میں بھی بی جے پی کی جانب سے ہندو اور مسلمان کے درمیان تفریق ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، تاہم بی جے پی اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی، کیونکہ یہ علاقہ پُر امن ہے اور لوگ آپس میں پیار و محبت کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں۔ یوسف کمال خان نے بتایا کہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے اس مرتبہ بھی عوام سیکولر پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب کرے گی۔
مزید پڑھیں:Karnataka Polls 2023 ایس ڈی پی آئی اسمبلی انتخابات 2023 کے تیار ہے، عبدالمجید