ETV Bharat / state

گلبرگہ: ایس بی آئی بینک روڈ کی خستہ حالی سے عوام پریشان - گلبرگہ کی خبریں

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے سپر مارکٹ ایس بی آئی بینک روڈ کی خستہ حالی سے عوام پریشان حال ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 7:51 AM IST

گلبرگہ کے لوگوں نے بتایا کہ شہر میں ایس بی آئی بینک کا ہیڈ آفس ہے اور یہاں گزشتہ تین مہینوں سے گٹر کا پانی سڑکوں پر آگیا ہے جس کی وجہ سے سڑکیں تالاب کی شکل میں نظر آرہی ہیں۔

اس روڈ پر ایس بی آئی بینک ہونے کے باوجود کارپوریشن کی جانب سے لاپروائی برتی جارہی ہے اور عوام کو اس گندے پانی سے گزر کر ہی بینک آنا پڑرہا ہے۔

روڈ کی خستہ حالی سے عوام پریشان

اس معاملے میں ایس بی آئی بینک کے افسران بھی لاپروائی کا مظاہرہ کررہے ہیں. بینک کی جانب سے انتظامیہ کو ایک بار بھی نہیں کہا گیا کہ بینک صارفین کس مشکل سے گزرکر یہاں تک پہنچتے ہیں۔

گلبرگہ شہر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ایسے حالات میں گندا پانی راستوں پر دیکھا جارہا ہے اور عوام کو اس سے کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ کارپوریشن جلد از جلد اس جانب توجہ دے اور روڈ کی معیاری تعمیر کروائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.