ETV Bharat / state

یادگیر میں امن اجلاس - karnataka updates

ریاست کرناٹک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ریاست میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 14 دن کی توسیع کردی ہے۔

یادگیر میں امن اجلاس
یادگیر میں امن اجلاس
author img

By

Published : May 13, 2021, 1:51 PM IST

نماز عید الفطر کے موقع پر محکمہ پولیس کی جانب سے امن اجلاس ( پیس میٹنگ ) کا انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر سنتوش ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یادگیر نے تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر کے زیر نگرانی تمام علماء کرام معززین شہر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے 14 دن کا مکمل لاک ڈاؤن لگایا ہے۔
اس موقع پر تمام مساجد کے ذمہ داران نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی اور محکمہ پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نماز عید الفطر کے لئے دو گھنٹے کا وقت دیا جائے۔ تاہم محکمہ پولیس نے اس بات کی اجازت نہیں دی۔

یادگیر میں امن اجلاس

اس موقع پر پولیس نے تمام مساجد کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ شہر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے آپ تمام لوگوں سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا تعاون کریں اور اس مرتبہ نماز عید الفطر اپنے گھروں ہی میں ادا کریں۔

اس موقع پر تنظیم المسلمین بیت المال یادگیر کے صدر لائق حسین بادل نے تمام مساجد کے ذمہ داران اور معززین شہر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نازک وقت میں ہمیں چاہیے کہ حکومت کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں اور محکمہ پولیس کا تعاون کریں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.