ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا یہ اجلاس شہر کے ڈپٹی کمشنر آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا ہے۔
اس اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر یادگیر کرما راو نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 'ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے متاثرین میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس سبب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں'۔
کرما راو نے کہا ہے کہ 'کورونا سے متعلق احتیاطی اقدامات پرعمل کرتے ہوئے عیدالضحیٰ نہایت سادگی کے ساتھ منائیں'۔
وزیر اقلیتی بہبود حج و وقف کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مساجد کے انتظامیہ سختی کے ساتھ احتیاطی اقدامات پرعمل کریں۔
ایس نوٹس کے مطابق 'تمام عبادت گاہوں میں ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے ہوئے ماسک پہن کر عبادت کریں'۔
:َ
مزید پڑھیں: بچہ مزدوری اور اسمگلنگ میں اضافہ ہونے کا امکان
اس موقع پر صدر بیت المال یادگیر لائق حسین بادل، سیکرٹری غلام صمدانی موسی، نائب صدر وحید میاں، کانگریس قائد ظہیرالدین سویرا، ویرا شیوا سماج صدر ہنڈکار، کنڑ ساہتیہ پریشد کے صدر ڈاکٹر سعید پاشا کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر محکمہ جات کے ذمہ داران موجود تھے۔