بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت میں آل انڈیا ملی کونسل، فیلکن فاؤنڈیشن، کرول فاؤنڈیشن جیسی سماجی تنظیموں نے دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے 'اے پی جے عبد الکلام ایوارڈ' APJ Abdul Kalam Awards پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ریاست بھر سے آئے 200 سے زائد میریٹوریس اسٹوڈینٹس over 200 Meritorious students کو انعامات سے نوازا گیا اور ساتھ ہی کئی ہونہار طلبا کی کامیابی پر ان کے اساتذہ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اے پی جے عبد الکلام ایوارڈس پروگرام میں متعدد اہم شخصیات سینئر آئی اے ایس افسر ایل کے عتیق، آل انڈیا ملی کونسل کے رہنما مولانا مصطفیٰ رفاعی، راجیہ سبھا کے ایم پی ڈاکٹر ناصر حسین، فیلکن انسٹیٹیوشنز کے عبد السبحان، ڈاکٹر عرشیی و کرول فاؤنڈیشن کے صدام شریف نے طلباء سے خطاب کیا۔اس موقع پر ایوارڈ یافتہ طلبا و طالبات نے سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ کس طرح وہ قوم و ملت کی فلاحی کے لیے خدمات انجام دیں گے۔
اس اعزازی تقریب کا مقصد طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی نے بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ملک کا روشن مستقبل ہیں۔