بیدر: شاہ رفیع الزماں قادری المعروف اسلم پاشاہ قادری سکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند، بیدر کی پریس نوٹ کے مطابق ادارہ ادب اسلامی ہند، بیدر کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر کی صدارت میں قومی یکجہتی و یوم اردو کے موقع پر ایک عظیم الشان ہمہ لسانی کل ہند مشاعرہ بروز منگل 15 نومبر 2022ء بوقت شام 8:30 بجے سے مغل گارڈن فنکشن ہال نزد مسلم چوک نور خان تعلیم بیدر میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ مشاعرہ کا افتتاح بیدر کے ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی IAS شمع روشن کرکے کریں گے۔ جب کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر نواز دیوبندی ( اتر پردیش )، سریش چن شیٹی صدر کنڑا ساہتیہ پریشد بیدر، اور سید عبدالستار انجینئر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر شرکت کریں گے۔ Organizing the Grand Multilingual All India Mushaira
یہ بھی پڑھیں:
اس عظیم الشان مشاعرہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ مایہ ناز شعراء جن میں ڈاکٹر نواز دیوبندی، جناب نعیم فراز امراؤتی ( مہاراشٹرا )، جناب وسیم راجو پوری، کے علاوہ جناب سید قاسم ساجد انجینئر دیگلور ( مہاراشٹرا ) جناب قاضی سید ادریس علی سحر دیگلور ( مہاراشٹرا ) جناب سید سیف الدین غوری سیف ظہیر آباد (تلنگانہ)، جناب شکیل ظہیر آبادی ظہیر آباد (تلنگانہ) اور مقامی اُردو، کنڑا اور ہندی کے شعرا جن کے نام اس طرح ہیں۔
جناب ڈاکٹر رامچندر گانا پورے (کنڑا) بیدر، جناب عظیم بادشاہ (ہندی) بھالکی، جناب منور علی شاہد بیدر، جناب کمال الدین شمیم بیدر، جناب حامدسلیم بیدر، جناب وشواناتھ مُکتا (ہندی) بیدر، جناب ایم جی دیشپانڈے (کنڑا)، جناب شمبھولنگ والدوڈی (ہندی، کنڑا) بیدر، جناب ہنمنتپا وللا پورے (ہمسا کوی) بیدر، جناب سید جمیل احمد ہاشمی بیدر‘ صدر ادارہ ادبِ اسلامی ہند ضلع بیدر اپنا کلام پیش کریں گے۔ جب کہ جناب شاہ رفیع الزماں قادری المعروف اسلم پاشاہ قادری سکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند اس مشاعرہ کی نظامت فرمائیں گے۔ ادب نواز محبان اردو سے مشاعرہ میں شرکت فرما کر مشاعرہ کو کامیاب بنانے کی درخواست کی جاتی ہے۔