ETV Bharat / state

کرناٹک میں آپریشن لوٹس سرخیوں میں کیوں ہے؟ - جے ڈی ایس ۔کانگریس

کرناٹک میں ایک برس پرانے جے ڈی ایس ۔کانگریس حکومت کے اندرونی طور پر ناراض رہنماؤں کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کے سبب غیر یقینی مستقبل کا سامنا کرنے کی اطلاعات کے درمیان، بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے 25 اپریل کو کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

karnataka
author img

By

Published : Apr 24, 2019, 10:00 PM IST

پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی یونٹ کے ریاستی صدر بی ایس یدی یورپا نے کل یہ اجلاس طلب کیا ہے تاکہ موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ دیگر امور کے ساتھ ساتھ کور کمیٹی حال ہی میں منعقد لوک سبھا انتخابات میں رائے دہی کے تناسب اور پارٹی کی ان نشستوں کی تعداد کا بھی جائزہ لے گی جہاں سے پارٹی کامیاب ہوگی۔ اس میٹنگ کو آپریشن لوٹس کا نام دیا جارہا ہے۔

ایسا اس لیے کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی، اتحادی حکومت کو ایک بار پھر توڑنے کی کوششوں میں لگ گئی ہے۔

بی جے پی کی کور کمیٹی کانگریس کے باغی رکن اسمبلی رمیش جرکی ہولی کی دیگر ارکان اسمبلی کے ساتھ مستعفی ہونے کی دھمکی کی اطلاعات اور حکومت کے گرنے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کرے گی۔

اسی دوران سابق وزیر رمیش جرکی ہولی جو کئی ہفتوں کے بعد شہر واپس لوٹے ہیں،نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' وہ اپنے حامیوں بشمول بعض کانگریسی ارکان اسمبلی کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور جلد ہی خوشخبری سنائیں گے۔ اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ تکنیکی طور پر وہ ہنوز کانگریس میں ہیں اور پارٹی کے خلاف بات نہیں کرسکتے، رمیش نے کہا کہ جو کچھ بھی فیصلہ وہ کریں گے وہ اجتماعی ہوگا۔'

وزیراعلی کمارا سوامی نے کانگریس اور جے ڈی ایس کے ارکان اسمبلی کو بی جے پی کی جانب سے لالچ دیے جانے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ' بی جے پی کے رہنما دن میں خواب دیکھ رہے ہیں اور ان کی کوششیں ثمر آور ثابت نہیں ہوں گی۔'

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.