ETV Bharat / state

آن لائن تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ - کرناٹک کی خبریں

پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید اکبر نے کہا کہ ایپ سے تعلیم حاصل کرنا، ایپ کا لنک ڈاؤن لوڈ کرنا، یا انٹرنیٹ کی سست رفتاری جیسے مسائل سے بچوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ جس کا حل نکالنا ضروری ہے۔

'آن لائن تعلیم کےمسائل حل کیےجائیں'
'آن لائن تعلیم کےمسائل حل کیےجائیں'
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 5:54 PM IST

پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید اکبر صدر شعبہ اردو حضرت خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ نے اپنے دورے یادگیر کےموقع پر میڈیا سے بات کی۔آن لائن تعلیمی نظام سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ طریقہ کار ٹھیک ہے۔ مگر انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے طلبا و طالبات کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایپ سے تعلیم حاصل کرنا ہو ایپ کا لنک ڈاؤن لوڈ کر نا ہو اور انٹرنیٹ دھیمے چلنے کے جیسے مسائل سے بچوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں ان مشکلات کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔

'آن لائن تعلیم کےمسائل حل کیےجائیں'

پروفیسر عبد الحمید اکبر نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی سروس کو بہتر بنایا جائے۔ بارش، تیز ہوائیں اور دیگر مسائل کی وجہ سے انٹرنیٹ کا نظام ٹوٹنے نہ پائے ایسے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے آن لائن تعلیم میں بہتری لانے کے لئے سبق کو ریکارڈ کرکے بچوں کو فارورڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے بچوں کو با آسانی سننے اور اپنا سبق دیکھنے اور اس پر عمل کرنے کا زیادہ موقع ملے گا۔

انہوں نے وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن تعلیمی نظام کو بہتر بنائیں۔ کیونکہ آن لائن تعلیم سے جتنا فائدہ طلباء و طالبات کو ہونا چاہیے تھا، اتنا نہیں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: ریپبلکن یوتھ فیڈریشن اور بھیم آرمی کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.