نافیہ کمپنی حلال سرمایہ کاری کے نام پر تقربیاً ایک ہزار افراد سے 70 کروڑ روپئے لیکر فرار ہوگئی جبکہ سرمایہ کاری کرنے والوں میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ تھی۔
آر ٹی نگر پولیس اسٹیشن میں نافیہ مانیٹر ایڈوائزری کمپنی کے خلاف ایک سال قبل ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کمپنی کے ڈائرکٹرز کو گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں وہ ضمانت پر رہا ہوگئے اور جب سے کمپنی کے ڈائرکٹرز غائب ہیں۔
لنچہ مکتہ کرناٹک تنظیم کی جانب سے دھوکہ دہی میں ملوث 8 کمپنیوں کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ داخل کی گئی جسے عدالت نے سماعت کےلیے قبول کرلیا جبکہ ان 8 کمپنیوں میں نافیہ بھی شامل ہے۔
متاثرین کے مطابق نافیہ کمپنی نے حلال منافع کا لالچ دیکر کروڑوں روپئے اینٹے تھے۔
نافیہ کمپنی نے سرمایہ کاروں کو ماہانہ 10 تا 12 فیصد منافع دینے کا لالچ دیا تھا جبکہ صرف تین کے اندر ایک ہزار افراد نے 70 کروڑ روپئے سرمایہ اس کمپنی میں مشغول کیا تھا۔ صرف 3 ماہ تک لوگوں کو منافع دیا گیا جس کے بعد کمپنی بند ہوگئی۔
اس سلسلہ میں لنچہ مکتہ کرناٹکا تنظیم کے رکن سید گلاب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دھوکہ دہی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔