اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص 21 مارچ کو دبئی سے بنگلورو ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
21 سالہ نوجوان کا تعلق جنوبی کناڈا ضلع کے بیلٹنگڈی سے ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ شخص بخار میں مبتلا تھا اور کھانسی بھی آ رہی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
27 مارچ کو ان کا مثبت ٹیسٹ پایا گیا۔ کرناٹک میں اب تک چھیاسٹھ افراد کوویڈ ۔19 میں مثبت قرار دئے گئے ہیں۔
وزارت صحت نے جمعہ کو کہا کہ اس وبائی امراض کی وجہ سے ریاست میں دو اموات ہوئی ہیں۔
بھارت میں 47 غیر ملکی شہریوں سمیت COVID-19 کے مجموعی طور پر 724 مثبت واقعات پائے گئے ہیں۔ ملک میں اس بیماری کی وجہ سے 17 افراد کی ہلاکت ہوئی ۔