ریاست کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اب کرناٹک میں یہ تعداد 3 لاکھ 42 ہزار پار کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 5702 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
یہاں پر 'ضلع گلبرگہ کی بات کی جائے تو گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 11700 ہوچکی ہے، ان 210 افراد کی موت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ جولائی میں کل کورونا متاثرین کی تعداد 5400 ہوئی تھی، اور 95 افراد کو موت ہوئی تھی، لیکن ایک ہی ماہ میں ہی 6400 کیس سامنے ہیں، ان میں 105 فراد کی موت ہوئی ہے۔