ETV Bharat / state

کرناٹک میں لاک ڈاؤن نہیں، گائڈ لائنس کو سخت کیا جائے گا - کرناٹک کے ریاستی وزیر نے کہا کہ موجودہ ایام میں چل رہے کرفیو

ریاست کرناٹک میں عوامی نمائندوں و ریاستی وزرا کے ایک اہم اجلاس کے بعد ریونیو منسٹر آر اشوکا نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیے جانے کے حالات نہیں ہیں۔ لہٰذا ریاست میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں کیا جائےگا۔

کرناٹک میں لاک ڈاؤن نہیں، گائڈ لائنس کو سخت کیا جائے گا

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 2:06 PM IST

کرناٹک کے ریاستی وزیر نے کہا کہ موجودہ ایام میں چل رہے کرفیو اور سخت بندوبست کے متعلق وزیر اعلیٰ یدی یورپا سے ملاقات کے بعد طے کیا جائےگا کہ کیا لائحہ عمل طے کیا جائے، لیکن لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لئے ریاست تیار نہیں ہے اور سخت گائڈ لائنس جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ یڈیورپا کو دوسری مرتبہ کووڈ-19 مثبت پایا گیا ہے اور وہ شہر کے منیپال اسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں کی اجازت کے ساتھ عوامی نمائندوں کی یہ میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ اس اجلاس میں یدی یورپا نے اسپتال ہی سے آن لائن شرکت کی اور نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔

  • آکسیجن، بیڈ کے مسائل

آر اشوکا نے بتایا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے انہوں نے جندال کمپنی سے بات چیت کی ہے اور اسے پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آکسیجن سلینڈر کی کالابازاری پر سختی سے روک لگائی جارہی ہے اور اس ضمن میں چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے اسپتالوں میں بیڈز کی قلت کے تعلق سے بتایا کہ نجی اسپتالوں سے تفصیلی بات ہوئی اور وہ بیڈز دینے کے لیے تیار ہیں اور بصورت دیگر نجی اسپتالوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ نجی اسپتالوں میں مریضوں کو بیدز مہیا کروانے کے سلسلے میں ایک خصوصی افسر کو تعینات کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ مزید کووڈ-19 کیئر سینٹرز کے قیام کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

  • ریمڈی سیوِر

آر اشوک نے اس موقع پر بتایا کہ ریمڈی سیوِر کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم نجی اسپتالوں میں اس کی کمی پائی جارہی ہے. لہٰذا ریمڈی سیوِر ضرورت مندوں کی یقیناً دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت میں کل 49 ایمبولینس ہیں جو میتوں کو پہونچائیں گے اور شمشان گھاٹ و قبرستانوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایات جاری کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ صورتحال میں یہ اہم ہے کہ ہم عوام کی خدمت بلا لحاذ پارٹی کریں، سیاست کرنے سے پرہیز کریں اور دوسری ریاستوں کے لیے نمونہ بنیں۔

  • متبادل بازار

آر اشوکا نے بتایا کہ شہر کا، کے آر مارکیٹ جہاں لوگوں کا ہجوم ہوا کرتا ہے جس سے کووڈ-19 کے پھیلنے کا خطرہ ہے، لہٰذا اس کے متبادل مارکیٹ بنانے کی بھی تیاری جاری ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.