کرناٹک حکومت نے ریاست بھر میں 28 دسمبر سے دس یوم تک رات 10 بجے تا صبح پانچ بجے تک رات کا کرفیو نافذ Night curfew back in Karnataka for 10 days کردیا ہے۔ آج ضلع یادگیر میں رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک رات کا کرفیو نافذ رہا۔
اس موقع پر کمشنر بلدیہ بکپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اومیکرون کے معاملات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اس پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے تحت رات کا کرفیو نافذ Night curfew کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Vaccine Awareness Campaign in Yadgir: یادگیر میں ویکسین سے متعلق بیداری مہم
انہوں نے کہا کہ آج پہلا دن تھا اس لیے عوام سے اپیل کی گئی کہ رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک گھروں سے باہر نہ نکلے اور ضلع انتظامیہ سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو کے اوقات میں غیرضروری گھومنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ کمشنر بلدیہ نے تمام دکانداروں سے رات دس بجے سے قبل ہی اپنی دکانات کو بند کردینے کی اپیل کی۔