ETV Bharat / state

بنگلور فسادات: این آئی نے 17 ملزمین کو گرفتار کیا - این آئی نے 17 ملزمین کو گرفتار کیا

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے جاریہ جاریہ سال 11 اگست کو بنگلور کے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی پولیس اسٹیشنز حدود میں ہوئے فسادات اور پرتشدد واقعات کے سلسلہ میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)، پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے تعلق رکھنے والے 17 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

NIA arrests 17 accused in Bengaluru riots case
بنگلور فسادات: این آئی نے 17 ملزمین کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 1:22 AM IST

جاریہ سال 11 اگست کو بنگلور میں ہوئے فسادات اور پرتشدد واقعات کے سلسلہ میں این آئی نے مزید 17 ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی سے بتایا جارہا ہے۔ این آئی اے نے اس کیس میں اب تک 187 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

این آئی اے کے مطابق پلوکیشی نگر سے کانگریسی رکن اسمبلی سرینواس مورتی کے بھتیجے نوین کی فیس بک پر متنازعہ پوسٹ کے بعد 11 اگست کو بنگلور کے، کے جی ہالی پولیس اسٹیشن حدود میں بڑے پیمانہ پر ہنگامہ آرائی کی گئی تھی اور اب تک کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایس ڈی پی آئی کے رہنماؤں نے ہجوم کو پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کےلیے مبینہ طور پر اکسایا تھا۔

این آئی اے کی تحقیقات میں ’فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ و دیگر سوشیل میڈیا ایپ کے ذریعہ لوگوں کے درمیان دہشت پھیلانے اور دور دراز سے لوگوں کو متحرک کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

بنگلور فساد میں 3 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 60 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے تشدد بھڑکانے کے الزام میں 415 ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.