بنگلور: حال ہی میں ملک بھر میں پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کے دفاتر پر این آئی اے اور ای ڈی کی جانب سے چھاپے ماری کی کارروائی کی گئی اور اس دوران پی ایف آئی کے تقریباً 100 لیڈران کو گرفتار کیا گیا۔ پی ایف آئی کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کی کارروائی کے خلاف پی ایف آئی حامیوں کی جانب سے پُر زور احتجاج کیے گئے جبکہ جمعہ کو کیرالہ میں بند بھی منایا گیا تھا۔ Central Agencies Action Against PFI
اس سلسلے میں بنگلور کے معروف سماجی کارکن ایڈووکیٹ ونے شری نیواسن نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کی پی ایف آئی پر کارروائی حکومت کی اینٹی پیپل پالیسیز کی مخالفت کا نتیجہ ہے جب کہ ایڈووکیٹ میتریئی کرشنن نے کہا کہ پی ایف آئی پر کی گئی کارروائی ملک کے دستوری اقدار کے خلاف ہے۔ PFI Leaders Arrested
اس سلسلے میں میتریئی کرشنن اور ونے شری نیواسن نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی بی جے پی حکومت کی جانب سے پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف اٹھائے گئے اقدام کی سِول سوسائٹی سخت مذمت کرے اور اس کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے۔