ETV Bharat / state

Newly-Wed Hindu Youth Hosts Iftar Party At Mosque: ہندو دولہے نے مسجد میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا - ہندو نوجوان نے مسلمان دوستوں کےلیے مسجد میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا

کرناٹک میں نوشادی شدہ ہندو نوجوان نے اپنے مسلم دوستوں کے لیے مسجد میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جنہوں نے رمضان میں روزے کی وجہ سے اس کی شادی میں شرکت نہیں کی تھی۔ Newly-Wed Hindu Youth Hosts Iftar Party At Mosque

ہندو دولہے نے مسلمان دوستوں کےلیے مسجد میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 3:46 PM IST

جہاں ایک طرف ملک میں فرقہ وارانہ منافرت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے وہیں کچھ لوگوں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثالیں بھی پیش کررہے ہیں۔ کرناٹک میں فرقہ وارانہ طور پر حساس جنوبی ضلع میں ایک ہندو نوجوان نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک عظیم مثال پیش کی ہے۔ اس نوجوان نے بنٹوال تعلقہ کے وٹل میں واقع ایک مسجد میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ وٹل میں بیریکٹے کے رہنے والے جے چندرشیکر کی 24 اپریل کو شادی ہوئی تھی، چونکہ مسلمان ماہ رمصان کے دوران روزہ رہتے ہیں اسی لیے کئی مسلمان دوست اس شادی میں شرکت نہیں کرپائے تھے۔ Newly-Wed Hindu Youth Hosts Iftar Party At Mosque

یہ بھی پڑھیں:

Ramzan 2022: محبت ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے، رندیپ سرجے والا کا بی جے پی پر طنز

شادی میں جن دوستوں نے رمضان کی وجہ سے شرکت نہیں کی تھی ان کےلیے مسجد میں افطار پارٹی کا اہتمام کرنے کا چندر شیکھر نے فیصلہ کیا اور مسلمان دوستوں کےلیے بڑے پیمانہ پر مسجد میں افطار کا انتظام کیا۔ بعدازاں نوبیاہتا جوڑے کو جلالیہ جامع مسجد کے امام اور ذمہ داران نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر موجود تمام مسلمان دوستوں نے بھی جوڑے کو پرجوش مبارکباد پیش کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.