عام طور پرناجائز نوزائیدہ بچوں کو کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، نالیوں، راستوں، سڑکوں کے کنارے پھیکا جاتا تھا.
جس کے نتیجے میں یہ بچے مرجاتے تھے. لیکن ریاستی حکومت نے ایسے بچوں کی حفاظت اور ان کی پرورش کا انتظام کیا ہے. گلبرگہ میں رضا کارانہ اداروں کے اشتراک سے چائلڈ سنٹر چلائے جارہے ہیں.
جہاں جھولے لگائے گئے ہیں. ایسی مائیں جو نوزائیدہ بچوں کو سڑکوں، نالیوں، راستوں کے کنارے یا کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں پھینکنے کے بجائے چائلڈ سنٹرس کے جھولے میں چھوڑکر جاسکتی ہیں. حکومت ان کی پرورش کا انتظام کرے گی.