بنگلور: ریاست کرناٹک میں قانون ساز کونسل کے لیے نئے اراکین جگدیش شیٹر، تھپپنپا کامکنور، بوسی راجو نے قانون ساز کونسل کے چیئرپرسن بسواراج ہوراٹی اور وزیر اعلیٰ سدارامیا کی موجودگی میں حلف لیا۔ اس موقع پر وزراء شرنا پرکاش پاٹل، پریانک کھرگے اور ایچ کے پاٹل اور قانون ساز کوناریڈی، علامہ پربھو پاٹل اور ہمپایہ نائک موجود تھے۔ یاد رہے کہ کرناٹک اسمبلی الیکشنز سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے قد آور لیڈر جگدیش شیٹر اپنی پارٹی سے شدید ناراض ہوکر کانگریس میں شمولیت حاصل کی تھی اور انتخابات میں ہبلی دھارواڈ اسمبلی حلقے سے ناکام رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ جگدیش شیتر کے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے سے ایک بڑی تعداد میں لنگایت سماج کے ووٹ کانگریس کو ملے جس کا نتیجہ یہ رہا کہ کانگریس کو 135 سیٹیں ملیں اور وہ اکثریت کے ساتھ کامیاب رہی۔ چنانچہ جگدیش شیٹر اسمبلی انتخابات میں ناکام رہے، کانگریس نے طے کیا تھا کہ انہیں قانون ساز کونسل میں انہیں جگہ دی جائے اور حال ہی میں ہوئے قانون ساز کونال کے لئے انہیں رکنیت دی گئی اور وہ کامیاب رہے۔ حکومت کی تشکیل کے بعد کانگریس کے لیڈر بوس راجو کو کیبینٹ میں جگہ دی گئی تھی جب کہ وہ نہ ہی اسمبلی اور نہ ہی کونسل کی رکنیت تھی، لہذا اس ضرورت کو پر کرنے کے لئے بوس راجو کو قانون ساز کونسل میں رکنیت دی گئی۔