ETV Bharat / state

نئی نسل کو ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے: سابق قومی ہاکی کھلاڑی شیخ مسیح الدین

ہندوستان نے ہاکی میں اولمپک میں آٹھ گولڈ میڈل جینتے ہیں، کبڈی میں کئی ورلڈ کپ اور کرکٹ میں کئی ٹائٹل جیتے ہیں- ہاکی کو ہمارے ملک کا قومی کھیل سمجھا جاتا ہے۔ لیکن نوجوان نسل دوسرے کھیلوں کی جانب راغب ہے۔ نئی نسل کو ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے۔ New Generation needs to Promote Hockey

ETV Bharat exclusive interview with former national hockey player Sheikh Masihuddin

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 5:48 PM IST

سابق قومی ہاکی کھلاڑی شیخ مسیح الدین سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

بیدر: ہاکی ہمارے ملک کا قومی کھیل کہا جاتا ہے۔ لیکن شروع سے ہی اس کھیل کی مقبولیت اتنی نہیں رہی جتنی دوسرے کھیل خصوصاً فٹبال اور کرکٹ کو رہی ہے۔ باوجود اس کے چند ہاکی کھلاڑی اس کھیل کی شناخت کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک کرناٹک کے ضلع بیدر سے تعلق رکھنے والے قومی ہاکی کھلاڑی شیخ مسیح الدین نے بیدر ضلع میں ہاکی کھیل کو لے کر عدم توجہ کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ بیدر میں دیگر کھیلوں کے مقابلے میں ہاکی کی اتنی مقبولیت نہیں ہے جتنی دوسرے کھیلوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ای ٹی وی بھارت میں خواتین کی کافی اہمیت اور عزت: فلم میکر سمیرہ عزیز

مسیح الدین نے کہا کہ بیدر میں چند ادارے ہیں جو سالانہ کھیل مقابلہ جات میں ہاکی کو بھی شامل کرتے ہیں۔ ہاکی کھیل کو لے کر نئی نسل کم ہی توجہ دیتی ہے۔ نئی نسل کا کرکٹ میں رجحان زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر کھیلوں کے مقابلے میں ہاکی کھیل کے جو سامان ہیں وہ بھی بہت زیادہ مہنگے ہیں۔ جس کی وجہ سے بھی اس کھیل کی طرف کم ہی لوگ رجوع ہوتے ہیں۔

شیخ مسیح الدین نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیدر ضلع میں ہاکی کھیل کو فروغ دینے کے لیے ہاکی گراؤنڈ بنایا جائے اور ہاکی کے کھیل کے ضروری سامان مہیا کیا جائے تاکہ نئی نسل کو بیدر ضلع میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دیا جا سکے۔ مسیح الدین نے خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے کھیل میں خصوصی دلچسپی لے کر اس کھیل کو فروغ دیں اور بیدر ضلع اور دیش میں اپنا نام روشن کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.