بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر بابو جگجیون رام لیدر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین پروفیسر این لنگنا نے لیڈکر کالونی کے مکینوں کو یقین دلایا کہ بیدر شہر کی لیڈکر کالونی کو ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی G+2، 60 مکانات کی منظوری دی گئی ہے اور مکانات فوری طور پر تعمیر اور تقسیم کیے جائیں گے۔ Necessary Facilities will be Provided for the Colony at Bidar
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ میونسپل کونسل میں رجسٹریشن کے عمل کے لیے جلد از جلد انتظامات کیے جائیں گے اور اگر انہیں کوئی پریشانی ہو تو میرے نوٹس میں لائیں اور ان کی کالونی کے لیے درکار بنیادی سہولیات ہماری کارپوریشن فراہم کرے گی۔
کالونی کے سربراہ راج کمار واگھمارے نے صدر کو اپنی کالونی کے مسائل سے آگاہ کیا کہ حکومت کی طرف سے جو 29 مکانات پہلے ہی دیے جاچکے ہیں ان کی جلد از جلد مرمت کی جائے۔ اس موقع پر کالونی کے سربراہ راج کمار نے کالونی کے مسائل سے متعلق یادداشت بھی پیش کی جس میں کالونی کے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔