اس موقع پر نوا کرناٹک کسان سنگھ کے رکن چنا ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر یادگیر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ہے۔
اس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع کہ مختلف محکمہ جات میں رشوت کا چلن عام ہو رہا ہے۔
اس کی وجہ سے کسان جہاں کہیں بھی کسی محکمہ میں جاتے ہیں تو ان سے رشوت طلب کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹروں نے بچی کا جنم ٹارچ کی روشنی میں کرایا
انھوں نے الزام لگایا ہے کہ سرکاری محکموں میں رشوت خوری کا بازار عام ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس پر سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔
اس موقع پر کسان سنگھ کے دیگر ذمہ داران و ارکان بھی موجود تھے۔