ETV Bharat / state

Indian Union Muslim League Bidar انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم - etv bharat urdu khabar

بیدر شہر میں انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کی یہ ممبر سازی مہم قومی سطح پر یکم اگست سے شروع گی گئی ہے۔ جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آپ اگر چاہتے ہیں کہ آپ کے اور قوم کے مسائل اور ان کا حل ہو تو اپنے قائد کا خود انتخاب کریں۔ National Membership Campaign of Indian Union Muslim League in Bidar

Bidar Indian Union Muslim League
Bidar Indian Union Muslim League
author img

By

Published : Aug 11, 2023, 5:48 PM IST

بیدر: انڈین یونین مسلم لیگ کی قومی ممبر سازی مہم کے تحت ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلور میں ایک روزہ کرناٹکا لیڈر ورک شاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت ریاست کرناٹک کے ریاستی صدر این جاوید اللہ نے کی۔ پروگرام کا آغاز مولانا صلاح الدین رحمانی معلم رحمانیہ لائف انسٹیٹیوٹ ( حج کمیٹی ) گلبرگہ کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ مولانا محمد نوح ریاستی جرنل سیکرٹری انڈین یونین مسلم لیگ و صدر ضلع گلبرگہ نے قومی، ریاستی و مقامی مسلم لیگ کے قائدین کا تعارف پیش کرتے ہوئے خطبے استقبالیہ میں کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے ممبر سازی مہم قومی سطح پر یکم اگست سے شروع گی گئی ہے۔ جس کے چلتے انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی قائدین ریاستی قائدین کے تعاون سے ملک بھر میں ممبر سازی مہم چلا رہے ہیں آج کا یہ اجلاس ریاست کرناٹک میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم کے تحت آن لائن ممبر سازی کا حصہ ہے آن لائن ممبر سازی مہم کے لیے قومی سیکرٹری انڈین یونین مسلم لیگ خرم انیس عمر دہلی کے ہاتھوں انڈین یونین مسلم لیگ کے ممبر سازی کے لیے آن لائن ایپ کا انعقاد عمل میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی سیکرٹری خرم انیس عمر نے آن لائن ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کے فیصلے ایوانوں میں ہوتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے قوم کے مسائل اور ان کا حل ہو تو اپنے قائد کا خود انتخاب کریں اور اس کو پارلیمنٹ اور اسمبلی میں بھیجائیں تب ہی اپ کے مسائل پر غور کیا جائے گا اور اپ کے مسائل کو ایوانوں میں اٹھایا جائے گا اپنی قوم کی اور اپنے علاقے کی نمائندگی کے لیے اپنے نمائندے کا خود انتخاب کرنے کا واحد راستہ انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی سے جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم چلائی جا رہی ہے ملک میں امن بھائی چارہ یکجہتی اور حب الوطنی کے ساتھ ساتھ اپنے مسائل کے حل کے لیے انڈین یونین مسلم لیگ کا ممبر بنں اور اپنے ہاتھوں سے اپنے قائد کا انتخاب کریں۔

انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی صدر این جاوید اللہ نے کہا کہ بنگلور شہر کے علاوہ بنگلور دیہی، بنگلور شمال اور بنگلور جنوب میں آف لائن ممبر سازی شروع ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کرناٹک کے مختلف اضلاع میں بھی آف لائن ممبر سازی چل رہی ہے۔ ممبر سازی کے آن لائن ایپ کے ذریعے آف لائن میں ممبر بنے والے احباب کی تفصیلات آن لائن ایپ میں اپلوڈ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں ممبر سازی کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے ریاست کرناٹک کو چار حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ریاست کے ان چار سنٹروں میں 31 اضلاع کے کارکنان کا تعارفی ورکشاپ رکھا جائے گا اور آن لائن ممبر سازی مہم کو تیزی لایئ جائے گی۔

ٹی پی اشرف قومی سیکرٹری مسلم یوتھ لیگ نے اپنے خطاب کے دوران ریاست کرناٹک کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کمپیوٹر اپریٹرز کو انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے آن لائن ممبر سازی ایپ سے متعلق تفصیلی جانکاری دی انہوں نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے قومی ممبر سازی مہم کے تحت قومی ریاستی ائی ٹی سیل بنایا جا رہا ہے جو ملک بھر میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم کے تحت رہبری وہ رہنمائی کرے گا کنوینیر پرواسی لیگ محمد علوی نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ اقلیتوں کے مسائل کو ایوانوں میں اٹھانے والی واحد سیاسی پارٹی ہے جب کبھی ملک میں کسی اقلیت پر ظلم و زبردستی ہوئی ھے تو انڈین یونین مسلم لیگ کے قائدین نے ان مسائل کو ایوانوں میں اٹھایا ہے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے انڈین یونین مسلم لیگ کے مختلف وینگ ملک بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اج اس بات کی ضرودت ہے انڈین یونین مسلم لیگ کے سیاسی قائدین کی ملک کے مختلف حصوں میں ممبر سازی مہم کے تحت لوگوں سے جڑ کر ممبر سازی مہم کو کامیاب بنایں انہوں نے کہا کہ کیرالا اور تمل ناڈو کی طرح مختلف شعبہ جات میں کام کرنے کے لیے ملک بھر میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی قائدین قومی ممبر سازی مہم کے تحت ملک بھر کا دورہ کر رہے ہیں انشاءاللہ آنے والے دنوں میں ملک بھر میں انڈین یونین مسلم لیگ کے کارکنان اپنی نمایاں خدمات انجام دیں گے
پروین شیخ صدر برائے خواتین بنگلور مسلم لیگ نے بنگلور شہر اور اطراف اکناف انڈین یونین مسلم لیگ کے آف لائن ممبر سازی سے متعلق تفصیلات بتائی اور خصوصا مسلم لیگ کی خواتین کی شاخ کو فعال بنانے کے لیے قومی لیڈران سے اپیل کی۔ اس موقع پر محمد ارشد قومی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف، محمد مولا علی صدر انڈین یونین مسلم لیگ بنگلور، جنرل سیکرٹری محمد مصطفیٰ بنگلور دیگر مسلم لیگ قائدین شریک رہے۔ مولانا محمد نوح نے اس اجلاس کی کارروائی چلائی اور محترمہ تسلیم کوثر ترجمان مسلم لیگ بنگلور نے علاقائی زبان میں شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.