کرناٹک کے بیدر کے نہرو اسٹیڈیم میں مشہور فٹ بال کھلاڑی نعیم، جاوید اور ارون پال کی یاد میں قومی سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ کالابوراگی پولیس ٹریننگ سینٹر کے پرنسپل ایڈا مارٹن اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیکا کشورابابو نے غبارے چھوڑ کر مشترکہ طور پر اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ Football Tournament in Bidar
ٹورنامنٹ کے اسپانسر کانگریس لیڈر عبدالمنان سیٹھ نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ نعیم، جاوید اور ارون پال کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو بیدر کے مشہور فٹ بال کھلاڑی تھے۔ ٹورنامنٹ میں کیرالہ، گوا، تلنگانہ کے حیدرآباد، مہاراشٹر کے اورنگ آباد، پربھانی، ممبئی، بنگلور، بیدر کی کل 18 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے کھانے، رہائش، طبی سہولیات وغیرہ کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ جیتنے والی ٹیم کو ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ جیتنے والی ٹیم کو ایوارڈ کے ساتھ 1،01،111 روپیے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 50،555 اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 25،555 روپئے انعام دیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 20تاریخ کو منعقد ہو گا۔