ETV Bharat / state

گلبرگہ شہر میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ - محفل مشاعرہ

کرناٹک گلبرگہ شہر میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مدرسہ دینیہ باغبان پورہ گلبرگہ کے زیر اہتمام ابراہیم میموریل لائبریری میں پہلا نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔

image
image
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 5:00 PM IST

مشاعرہ کا آغاز مولانا قاری قاسم الجنیدی خطیب و امام مسجد رحمانیہ کی قرآت سے کیا گیا جبکہ ساجد نظامی نے پہلی نعت پڑھی۔ حیدر علی باغبان اس نعتیہ مشاعرے کے آرگنائزر رہے۔ اس دوران شہر کے مقامی شعرأ نے بھی اپنے نعتیہ کلام پیش کیے۔ مشاعرے کی نظامت مولوی گیسو دراز نے انجام دی۔

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ

یکم ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کے موقع پر گلبرگہ شہر سے تعلق رکھنے والے اسلامی اسکالر مولانا جاوید قاسمی نے کہا کہ ملک بھر میں اس طرح کے اجلاس منعقد کر کے حضرت محمدؐ کی سیرت پر روشنی ڈالی جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں قہر برپا کردینے والی مہلک وبأ کورونا وائرس کی وجہ سے کہیں پر بھی بڑے پیمانے پر اجلاس کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لاکھوں فرزندان توحید اپنے اپنے طور پر گھر یا محلوں میں ہی چھوٹے پیمانے پر سیرت مصطفیٰ کی حالات زندگی پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.