اُڈپی (کرناٹک): ریاست کرناٹک کے اُدپی کے کرکلا تعلقہ کے بولا گاؤں میں ایک سڑک کا نام ناتھورام گوڈسے کے نام پر رکھنے والے بورڈ نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بورڈ دو روز قبل لگایا گیا تھا لیکن پیر کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا۔ یہ سڑک جو بولا گرام پنچایت کے دفتر کے بالکل قریب ہے، اس پر لگے ایک بورڈ پر کنڑ زبان میں لکھا ہوا ہے کہ 'پڈوگیری ناتھورام گوڈسے روڈ'۔ گوڈسے نام والے بورڈ کی تصاویر سوشل میڈیا Social Media پر وائرل ہوئیں، جس پر عوام نے شدید تنقید کی۔ Nathuram Godse Road signboard removed after backlash in Udupi village of Karnataka
بولا گرام پنچایت کے پی ڈی او Panchayat Development Officer of Udupi village نے کہا کہ پنچایت کی طرف سے سڑک کا نام ناتھورام گوڈسے کے نام پر رکھنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ یہ کتبہ نامعلوم افراد نے لگایا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پیر کے روز کرکلا دیہی پولیس موقع پر پہنچی اور بورڈ کو موقع سے ہٹایا۔
مزید پڑھیں: