ناصر خان پیشے سے ٹھیکیدار ہیں۔ جن کا تعلق کرناٹک کے ضلع حاویری سے ہے۔ انہوں نے آج رام مندر کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ روپیے کا چیک دیا۔
ناصر خان نے ممبر پارلیمنٹ شیوکمار اداسی کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا اور رکن پارلیمنٹ نے ٹھیکیدار کے کام پر اظہار تشکر کیا۔
غور طلب ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے، اس تعمیری کام کے لیے کچھ مسلمانوں نے بھی چندہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:
انسداد گئوکشی پر ہائی کورٹ کا عبوری حکم جاری
اس سے قبل بی جے پی کی سرگرم کارکن اقراء انور نے رام مندر تعمیر کے لیے 11ہزار کا عطیہ کیا تھا۔