گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں واقع مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات عقب مغبرہ مسجد میں جلسہ استقبال ربیع الاول و نعتیہ مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس نعتیہ مشاعرے میں ضلع کے مختلف علاقوں سے شعراکرام نے شرکت کی اور اپنے اپنے کلام پیش کئے۔ سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے اس کی صدارت کی۔ حیدر علی باغبان نائب چیئرمین وقف و مشاورتی کمیٹی گلبرگہ، مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکرٹری انڈین یونین مسلم لیگ ،ایڈوکیٹ عبدالجبار گولا صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ ،انجینیئر مشتاق احمد جنرل سیکرٹری جمعیت باغبان گلبرگہ، افضال محمود نوجوان قائد گلبرگہ ،محمد حاجی KPTCL زمزم کالونی گلبرگہ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔
برادران وطن میں علاقائی زبان میں سیرت کی کتابوں کو تقسیم کرنا ، علاقائی زبان میں قران کو تقسیم کرنا ، سیرت کے حوالے سے خواتین کی اجلاس منعقد کرنا ، کارنر میٹنگز ، شہر کے منتخب ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت کرنا اور انہیں فروٹ تقسیم کرنا، جیسے پروگرام منعقد کرنے کا عہد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Eid Milad Un Nabi 2023 سیرت محمدی تمام انسانوں کے لیے تاقیامت مشعل راہ
اس نعتیہ مشاعرے میں مصطفی عادل بیدر ، سید سجاد علی شاد، سراج وجہی، انجینیئر سخی سر مست صادق کرمانی مبین احمد زخم یادگیر ، ادریس تسکین ساہ آباد ، اور نعت خواں مظہر احمد گرمٹکالی ، الیاس صابری ، سید صادق حسین ، احمد شریف احمد نے نعتیہ کلام پیش کیا پروگرام کے نظامت مصطفی عادل نے کی ۔