کرناٹک میں میسور کے مضافات میں کرناٹک اسٹیٹ اوپن یونیورسٹی کی نئی عمارت میں بنایا جانے والا کووڈ ہسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
ضلع میسور کے انچارج وزیر ایس ٹی سوم شیکھر نے ہفتہ کے روز کووڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔ سوم شیکھر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہسپتال میں 55 کمرے ہیں جن میں 600 بستر ہیں۔
ہسپتال میں تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں اور ہر کمرہ میں ٹی وی کیبل کنکشن اور وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے لئے ایک الگ سیکشن ہے۔ اس کے علاوہ اندرونی کھیلوں کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ہر 100 مریضوں کے لئے دو نرس اور ایک ڈاکٹر تعینات کیا گیا ہے۔