کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز کے گدی نشین و خادم سید سرور چشتی کے بنگلور دورے کے پیش نظر شہر میں "اتحاد امت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید سرور چشتی نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ سی، اے، اے قانون مخالف چلائی گئی تحریک کی طرح مظلوموں کے انصاف کے لئے خود اٹھ کھڑے ہوں۔
سید سرور چشتی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ بزدلی سے باز آئیں اور کربلا کو اپنا مہور بنائیں۔
اس موقع پر کانفرنس کے شرکاء نے بھی امت میں اتحاد کی بات کی اور کہا کہ علماء حق کی پیروی کرتے ہوئے ملک و ملت میں پیش آرہے ظلم و زیادتی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
مزید پڑھیں:
مذکورہ کانفرنس کو شہر کی مقامی سماجی تنظیم آل انڈیا سیکولر فورم کی جانب سے سالار آڈیٹوریم میں انعقاد کیا گیا تھا جس میں چند سماجی کارکنان نے شرکت کی تھی۔