ملک کے مختلف مقامات میں مساجد کو رنگ برنگے قمقموں سے سجایا گیا ، اور مساجد میں علماءکرام کی تقاریر اور وعظ و نصیحت کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا تھا۔
اکثر لوگوں نے مساجد میں شب بیداری، رات بھر نوافل کا اہتمام، ذکر و اذکار، حمد و نعت کا ورد اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے اس شب کو گذارا۔
مساجد میں نسبتا دیگر دنوں کے مقابلےزیادہ بھیڑ دیکھنے کو ملی، عوام بار گاہ ایزدی میں اپنے رب کے حضور دعا و مناجات کے اہتمام میں مصروف تھے۔
جےپور
جےپور میں شب برات کا بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مسلمان مساجد میں عبادت کرتے نظر آئے، جبکہ مختلف لوگوں نے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا اور قبور کی زیارت بھی کی۔
گلبرگہ
ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں شعبان کی 15 ویں شب برات کو یہاں کے حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ مسجد، مکہ مسجد، روزہ مارکیٹ مسجد اور شہر کے دیگرمساجد میں بڑتے عقیدت و احتارم کے ساتھ منایا گیا اہتمام کیا، اس موقعہ پر مکہ مسجد میں شربت کا اہتمام کیاگیا۔
ریاست کے مختلف حصوں میں مساجد کو رنگ برنگے قمقموں سے سجایا گیا ، اور مساجد میں علماءکرام کی تقاریر اور وعظ و نصیحت کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ شب برات یا شب براءت اسلامی کلینڈر کے آٹھویں مہینے شعبان کی 15ویں رات کو کہا جاتا ہے، مسلمان اس رات میں نوافل کا اہتمام کرتے ہیں، قبرستان کی زیارت کرتے ہیں، جبکہ اس رات کو مغفرت کی رات اوررحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے۔