کانگریس کے سینئر قائد کی مسلمانوں سے بی جے پی میں شامل ہونے کی اپیل پر مسلمان برہم
پچھلے چند مہینوں سے ناراض کانگریس کے سینئر رہنما آر روشن بیگ نے ایک خانگی چینل سے بات کرتے ہوئے بیان دیا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ ایک ہی پارٹی کا دم چھلہ نہ بنیں، حالات سے سمجھوتہ کرے اور ضرورت پڑنے پر بی جے پی سے بھی ہاتھ ملائے۔
روشن بیگ نے ریاستی کانگریس کے اعلیٰ لیڈران کو پارلیمانی انتخابات میں ناکامی کا سبب بتایا۔ اس بیان پر شہر بنگلور کی عوام برہم ہوئی اور سماجی و سیاسی دائرے میں ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔
روشن بیگ کے اس بیان پر برہم ریاستی کانگریس نے انہیں وجہ بتاو نوٹس روانہ کی ہے جس کے جواب میں روشن بیگ نے ٹویٹ کرتے کہا کہ انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں اور یہ کہ نوٹس ان ہی رہنماؤں نے بھیجی ہے جن کی کوتاہیوں کو انہوں نے عیاں کیا ہے۔