ریاست کرناٹک کے یادگیر ضلع میں جن بچوں کے والدین کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے ہیں ان بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کے لیے مسلم راشٹریہ منچ ضلع یادگیر کی شاخ نے بیڑا اٹھایا ہے۔
لاک ڈاؤن کے سبب جہاں کاروبار متاثر ہوئے ہیں وہیں کئی لوگوں کی کورونا وبا کی وجہ سے جان بھی گئی ہے ایسے میں مسلم راشٹریہ منچ کورونا کی وجہ سے یتیم ہونے والے بچوں کے تعلیمی خرچ اٹھائے گے۔
مسلم راشٹریہ منچ کے ضلع صدر ارشد دکھنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ''کورونا کے سبب کئی لوگوں کی جان گئی ہے ان میں سے کئی ایسے بھی بچے ہیں جن کے ماں باپ دونوں بھی اس بیماری سے موت ہو گئے ہیں۔''
انہوں نے کہا کہ ایسے بچوں کے لئے مسلم راشٹریہ منچ شاخ یادگیر کی جانب سے تعلیمی خرچ برداشت کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل میرے ایک اخباری بیان کے بعد دو ایسے خاندان سامنے آئے ہیں جن کے والدین گزر چکے ہیں۔
یہ بھی پٹھیں۔۔۔
Asia Book of Records: پلوامہ کے منتظر رشید کا نام ایشیاء بک آف ریکارڈز میں شامل
ارشد دکھنی نے ضلع یادگیر کے غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اپنے تعلقہ جات میں رہنے والے ایسے بچوں کا انتخاب کریں جن کے والدین کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے ہوں ایسے بچوں کے لیے مسلم راشٹریہ منچ تعلیم کو فروغ دینے اور بچوں میں تعلیم کو عام کرنے کی غرض سے ان بچوں کا تعلیمی خرچ برداشت کیا جائے گا۔