ETV Bharat / state

بابری مسجد کی شہادت: آج مسلم تنظیمیں یوم سیاہ منائیں گی

بابری مسجد کو شہید ہوئے 28 برس گزر چکے ہیں اور اس معاملے کو مسلم و سیکولر جماعتیں ملک ایک سانحہ نہیں بلکہ آزاد بھارت کی جمہوریت پر حملہ تصور کرتے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 7:42 AM IST

Updated : Dec 6, 2020, 10:21 AM IST

ملک بھر کی انسانیت پسند تنظیموں نے بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کو بھلے ہی قبول کرلیا ہو لیکن یہ جماعتیں بابری مسجد کی شہادت کو اب تک بھلا نہ سکی ہیں۔

مسلم تنظیمیں یوم سیاہ منائیں گی

حالانکہ بابری مسجد کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کے سیکولر اقدار کو ماننے والوں کے لیے حیرت انگیز رہا اور اس پر ستم یہ کہ جن ملزمین نے بابری مسجد کو شہید کیا، ساتھ ہی جن کا ذکر لبرہان کمیشن کی رپورٹ میں بھی واضح طور پر کیا گیا اور جنھیں ساری دنیا نے دیکھا ان ملزمین کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے یہ کہتے ہوئے بری کردیا کہ انہیں کوئی شواہد نہیں ملے۔

اس سلسلے میں کرناٹک سمیت ملک کی دیگر ریاستوں کی مسلم تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ 6 دسمبر کو وہ یوم سیاہ منا رہی ہیں۔

Last Updated : Dec 6, 2020, 10:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.