بی جے پی حکومت کے مراٹھا ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے قیام کے متعلق ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سیکریٹری اکرم حسن نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عنقریب ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے اور یہ اس کا صرف سیاسی ایجنڈا ہے۔
اس سلسلے میں ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین کہتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک طرف کہ رہی ہے کہ حلومت کے پاس پیسا نہیں ہے اور دوسری جانب مراٹھا ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا قیام کرتی ہے جو کہ مزید اخراجات ٹریزری پر ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف اپنے انتخابات کے لئے یہ اعلان کر رہی ہے جب کہ یہ جملے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔
طاہر حسین نے کہا کہ حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں رسائی پہونچائے اور پہلے سے موجود کارپوریشنز اور بورڈ، کی اور دھیان دے۔
آج کنڑا تنظیموں کی جانب سے کرناٹک بندھ کا کوئی خاص اثر نہیں رہا، احتجاج کے دوران کنڑا وکوٹا کو رہنما واٹال ناگراج کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں رہا کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:
یادگیرمیں کنڈا تنظیموں کا احتجاج
احتجاجیوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مراٹھا ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔