ETV Bharat / state

مسلمانوں کو ہر اعتبار سے بیدار ہونا پڑے گا: ایس وائی قریشی

شہر بنگلور میں سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی کے زیر نگرانی 'فیلکن گروپ آف انسٹیٹیوشنز' کی جانب سے 'موجودہ حالات میں مسلم دانشور اور قوم کی تعمیر' کے عنوان پر ایک انٹریکشن کا انعقاد کیا گیا۔

مسلمانوں کو ہر اعتبار سے بیدار ہونا پڑے گا

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 1:36 AM IST

جس میں شہر کے سیاسی رہنما، علماء کرام، بیوروکریٹس و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیلکن انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے بتایا کہ ملک کی موجودہ صورتحال اور خاص طور پر مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل کے تئیں دانشوران آپس میں مل بیٹھ کر ریشنل و لیگل فریم ورک کی بنیاد پر اہم فیصلے لیں اور انہیں عملی جامعہ پہنائیں تاکہ ملت کو ترقی کے راستے پر لے جایا جاسکے۔

مسلمانوں کو ہر اعتبار سے بیدار ہونا پڑے گا

ڈاکٹر قریشی نے مسلمانوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنے کردار کی ارتقاء کی فکر کریں تاکہ برادران وطن سے بہتر روابط پیدا کریں۔ ڈاکٹر قریشی نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ سیاسی اعتبار سے بیدار ہوں، عبادت گاہوں میں ووٹر آئی ڈی کے اندراج کے مراکز قائم کریں، ووٹر کارڈز کی مہم چلائیں اور وقتاً فوقتاً باقاعدگی سے اس کی تصدیق کریں۔

اس موقع پر موجود کئی اہم شخصیات نے بتایا کہ موجودہ حالات میں اشد ضروری ہے کہ دانشوران درپیش مسائل کے حل کے تئیں غور و فکر کریں، ان پر بحث کریں اور عملی میدان میں اتریں۔

علماء کرام، عمائدین و اہم شخصیات نے فیلکن انسٹیٹیوشنز کی جانب سے منعقدہ اس پہل کی تعریف کی اور بتایا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.