اس موقع پر بات کرتے ہوئے مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کی رکن سیدہ ایمن نے کہا کہ کورونا وائرس کے دہشت ناک حالات میں بھی بیشمار کووڈ واریئرز انسانیت کی خدمت میں سرگرم ہیں، لہٰذا عید کے موقع پر ادارے کی جانب سے ان میں عید کی بریانی و مٹھائی تقسیم کی گئی۔
یاد رہے کہ کرناٹک میں کووڈ کی وبا بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس پر قابو پانے کی غرض سے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ملک بھر میں عید سعید سادگی سے منائی گئی
آج عیدالفطر کے سلسلے میں چونکہ مساجد اور عیدگاہوں پر نماز پر پابندی عائد کی گئی، محکمہ پولیس کی جانب سے مسلمانوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے گھروں ہی پر نماز ادا کریں اور عید گھر پر منائیں۔ چنانچہ مسلمانوں نے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے کووڈ سے بچاؤ کے لئے اپنے گھروں ہی پرعید منائیں۔