بنگلورو: کاروبار کے فروغ کے لیے مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کا "ملاقات کاروبار" کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹرپرینیورز و بزنسمین کے درمیان نیٹ ورکنگ کے ذریعہ کاروباری ترقی کے لیے کام کرتا آرہا ہے۔ اس ضمن میں ادارے کی جانب سے ملاقات کاروبار کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد انڈسٹریلسٹس اور ماہرین صنعت نے بھی شرکت کی اور اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے انٹرپرینیورز کی رہنمائی کی۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں ترقی کے منازل طے کر رہے اس نیٹ ورکنگ میٹنگ میں انٹرپرینیورز اور صنعت کاروں نے ملاقات کاروبار پروگرام کے فوائد و اپنے کاروبار سے متعلق تجربات شیئر کیے۔
یہ بھی پڑھیں:
Muslim Industrialists Association حکومت مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کو اسٹیک ہولڈر مانے
اس موقع پر انٹرپرینیورز نے بتایا کہ ملاقات کاروبار یقینی طور پر سبھی شرکاء کے لیے نہایت مفید ہے کہ اس کے ذریعہ نہ صرف نئے انٹرپرینیور سے ملاقات و جان پہچان ہو رہی ہے بلکہ ماہرین صنعت سے بھی پہچان بڑھ رہی ہے، جن کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم میں سے کئی انٹرپرینیور کو کئی آرڈرز بھی مل رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن گزشتہ 19 سالوں سے ریاست میں مسلمانوں میں کاروبار اور انٹرپرینیورز شپ کو فروغ دینے کا کام کرتا آرہا ہے اور صنعت کاری کی تربیت کے علاوہ ادارہ غریبوں و ضرورت مند خاندانوں کے بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کا بھی کام کر رہا ہے۔
اس پروگرام میں طاہر شریف جنرل سیکرٹری مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن، میر عبد الحفیظ نائب صدر مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن، انٹرپرنیورز میں محمد نور، ہدایت اللہ، ڈاکٹر رحیم، رضا فاطمہ صدر شعبۂ خواتین مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن، محمد زین، عبد الرشید فاؤنڈر ممبر مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن، انیس، عبد المجید، عاصم پٹیل، علی اصغر، اکرم، محمد طاہر اور عبد اللہ ارشد موجود تھے، انہوں نے میڈیا کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔