ETV Bharat / state

Business Summit 2023 بزنس سمٹ 2023 اختتام پذیر - بنگلور اردو نیوز

بنگلور میں مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ بزنس سمٹ 2023 اختتام پذیر ہوا۔ Business Summit 2023 Concludes

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 9:32 AM IST

بزنس سمٹ 2023 اختتام پذیر

بنگلور: ریاست کرناٹک کے بنگلور شہر میں مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ بزنس سمٹ 2023 کئی امیدوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس میں شرکت کی۔ اس ایگزیبیشن میں 200 سے زائد انٹرپرنیورز کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز میں پروڈکٹس و سرویسز کا مشاہدہ کیا گیا۔ سمٹ کے کانفرنس میں متعدد ایکسپورٹز نے انٹرپرنیورشپ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بزنس سمٹ کے دوسرے دن کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدارامیا نے بھی شرکت کی، انہوں نے بزنس سمٹ منعقد کرنے پر مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کی خوب سراہنا کی۔ سدرامیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے آئین کو نہ ماننے والی چند فورسز مسلمانوں کو مین اسٹریم سے باہر رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر وہ اقلیتوں کے ساتھ ہوں گے۔

اس موقع پر بزنس سمٹ میں حصہ لینے والی اہم شخصیات نے معاشرے کو پیغام دیا کہ انٹرپرنیورشپ کے میدان میں نوجوان مسلسل جدوجہد کریں، چیلنجز کا معابل کریں اور نہ صرف اپنے کاروبار کو مضبوط کریں بلکہ دوسروں کے لئے بھی امید کی کرن و مشعل راہ بنیں۔ واضح رہے کہ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن تقریباً 20 سالہ قدیم ادارہ ہے جو کہ ملت اسلامیہ میں اور خاص طور پر ملت کے نوجوانوں و خواتین میں انٹرپرنیورشپ ، کاروبار کے متعلق نہ صرف بیداری بلکہ انہیں ہینڈ ہولڈ کرکے آگے لیجانے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ملت اسلامیہ میں کاروبار کے کانسیپٹ کو پرموٹ کرنے کے لیے ہر مہینے متعدد پروگرامس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ملاقات کاروبار ایک ایسا ہی پروگرام ہے جس کے ذریعے ادارے کے ارکان ایک دوسرے سے لین دین کیا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے بزنس میں اضافہ ہوتا ہے۔ بزنس سمٹ 2023 مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے مطابق بزنس سمٹ کا مقصد یہ ہے کہ ملت کے نوجوانوں کو خود مختار، بااختیار و نوکری پیشہ وار بنایا جائے۔مسلم کاروباروں کے لئے اس طرح کے بزنس سمٹ بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Business Summit 2023 مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن بزنس سمٹ 2023 کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.