ETV Bharat / state

بنگلور: مسلم نوجوانوں نے مندر کی حفاظت کی - مندر کے اطراف انسانی زنجیر

ریاست کرناٹک میں اسلام مخالف پوسٹ کے بعد پُرتشدد احتجاج کے دوران مسلم نوجوانوں کے ایک گروپ نے انسانی زنجیر بنا کر مندر کی حفاظت کی۔

image
image
author img

By

Published : Aug 12, 2020, 2:22 PM IST

گزشتہ شب کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ڈی جے ہَلّی پولیس اسٹیشن کی حدود میں مسلم نوجوانوں کے ایک گروپ نے مندر کے اطراف انسانی زنجیر بنا کر اس کی حفاظت کی۔

مسلم نوجوانوں نے مندر کی حفاظت کی

واضح رہے کہ کانگریس کے رکن اسمبلی اکھنڈ شرینواس مورتی کے بھتیجے پی نوین نے منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغمبر اسلامؐ کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کی جس کی وجہ سے بنگلور شہر کے مسلمانوں میں کافی ناراضگی پائی گئی اور گزشتہ دیر شب شہر بھر میں کافی ہنگامہ برپا رہا۔

اس کے بعد پُر تشدد احتجاج میں تین لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ساتھ متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 150 لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ساتھ ہی ملزم پی نوین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ریاستی وزیر داخلہ بومائی نے وزیر اعلیٰ یڈیورپا کو اس معاملے سے مطلع کیا جس کے بعد وزیراعلیٰ یڈیورپا نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہ لینے دیا جائے اور خاطیوں کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی چاہے وہ کوئی بھی ہو۔

باوثوق ذرائع کے مطابق شہر میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے اور ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.