ETV Bharat / state

گلبرگہ: حالات حاضرہ پر شعری نشست کا انعقاد

گلبرگہ کے خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ایوان اردو انجمن ترقی ہال میں ایک خوبصورت مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ سینر صحافی عزیز اللہ سرمست نے مشاعرہ کا آغاز کیا۔ مشاعرہ کی کاروائی ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ مبین احمد زخم نے انجام دی۔

mushaira
حالات حاضرہ پر مشاعرہ کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 6:43 PM IST

Updated : Oct 25, 2020, 10:49 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں تعمیر ملت شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ایوان اردو انجمن ترقی ہال میں حالات حاضرہ پر مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

حالات حاضرہ پر مشاعرہ کا انعقاد

اس موقع پر مقامی نوجوان و بزرگ شعراء ڈاکٹر وحید انجم، سید سجاد علی گلبرگہ قاضی انور، ادریس تسکین صابری شاہ آباد ڈاکٹر عتیق اجمل، محمد جاوید اقبال صدیقی، انجینئر سخی سرمست، میبن احمد زخم ودیگر شعراء نے حالات حاضرہ پر عمدہ کلام پیش کیا۔ مزید اس خوبصورت موقع پر ممتاز مزاحیہ نگار منظور وقار نے اپنامزاحیہ مضمون پیش کیا جس سے سامعین خوب لطف اندوز ہوئے۔

مزید پڑھیں:

کرناٹک : یاد گیر میں دسہرہ کے موقع پر خصوصی پوجا

اس مشاعرہ کا آغاز سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کیا اور مشاعرہ کی کارروائی ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ مبین احمد زخم نے انجام دی۔ ایڈوکیٹ عبدالجبار گولہ اور ایڈوکیٹ عبدالمنان نے اظہارتشکر پیش کیا۔ انتظامات کی زمہ داری انور سلے دار سکیر یٹری تعمیر ملت گلبرگہ، شہاب الدین ایڈووکیٹ نے نبھائی۔

آپ کو بتادیں کہ' عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد یہاں پہلی بار اس شعری نشست کا انعقادکیاگیا ہے، اس موقع پر بھی لوگوں نے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے بہت ہی خوبصورت انداز میں پروگرام کو بخوبی انجام تک پہنچایا۔

Last Updated : Oct 25, 2020, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.