ETV Bharat / state

Mushaira Held In Gulbarga گلبرگہ میں ہمہ لسانی مشاعرے کا انعقاد - ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ

گلبرگہ میں کنڑا ساہتیہ پریشد ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام ہمہ لِسانی مشاعرہ“ کا انعقاد عمل میں لایا گیاجس میں کنڑا ،ہندی،مراٹھی ،تلگو، اردو، اور انگلش کے کوِیوں اور شاعروں نے شرکت کرتے ہوئے اپنا کلام پیش کیا۔

گلبرگہ میں ہمہ لسانی مشاعرے کا انعقاد
گلبرگہ میں ہمہ لسانی مشاعرے کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 12:58 PM IST

گلبرگہ میں ہمہ لسانی مشاعرے کا انعقاد

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کنڑا ساہتیہ پریشد کے زیر اہتمام ہمہ لِسانی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس ہمہ لسانی مشاعرہ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر گلبرگہ فوزیہ ترنم نے شمع جلاکر کیا۔اس پروگرام کی صدارت سینئیر رائیٹر شری شَیل ناگرال نے کی۔جبکہ گلبرگہ کے معروف آرٹسٹ محمد ایازالدین پٹیل ، پی ایل ڈی بینک چنچولی کی چیرمین و رائیٹر شریمتی چندرکلا ، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ڈاکٹر سنیل پنوار مہمانانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر کنڑا ساہتیہ پریشد ضلع گلبرگہ کے صدر وجئے کمار پاٹل مخاطب کیا اور سبھی موجود شاعروں اور لوگوں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ فوزیہ ترنم نے مخاطب کرتے ہوۓ کنڑا ساہتیہ پریشد ضلع گلبرگہ کے عہدیداروں اور ارکان کے علاوہ یہاں موجود سبھی کویوں ،شاعروں اور سامعین کو کو مبارکباد دی ۔اور کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے سبھی زبانوں کو ساتھ لیکر ہمہ لسانی مشاعرہ کا انعقاد کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔
اس مشاعرہ کے موقع پر پریشد کے ضلعی سکریٹری شیوراج ، یشونت راۓ ،خازن شرن راج ،جی ایم پاٹل کوڑڑور ،گلبرگہ کے معروف آرٹسٹ ڈاکٹر رحمن پٹیل ،رویندر کمار ،سدلنگ جی بالی،بابو راٶ پاٹل،راجندر ،شیوانند ،سوم شیکھریہ ہوسا مٹھ ،ریکانت پاٹل ، پربھو ،سنتوش ،نرسنگ راٶہوسنور ،شلپاجوشی ،شکنتلاپاٹل ،راجیندر ، ،وشواناتھ ،کے علاوہ دوسرے موجود رہیے۔

یہ بھی پڑھیں:Rabta Milat Conduct Workshop بیدر میں خواتین کے لئے شعوری مہم

اس مشاعرہ میں مختلف زبانوں کے 20 سے زائد کویوں اور شاعروں ، ،وجئے کمار چودھری ،جوتسنا ہیرورکر ،وینکو بائی راجپوت ، ،خواجہ پٹیل ،راجکمار ،شکنتلا پاٹل ، بھونیشوری ایس بی ننگپا ،ریکھا ایم جیورگی ،اور اردو کے تین معروف شاعروں میں صادِق ؔ کرمانی گلبرگہ سربراہ اردو دھنک ، واجد اختر ؔ صدیقی گلبرگہ صدر کور کمیٹی کلیان کرناٹک میناریٹی گورنمنٹ ایمپلائیز اسوسیشن محکمہ اسکول ایجوکیشن گلبرگہ اور بیدر ضلع مصطفے عادِلؔ چِٹگوپہ شاعر وصحافی ، رینو کا این ،کے علاوہ دوسرے کوی و شاعروں نے شرکت کی اور کلام سناکر داد حاصل کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.