اطلاع کے مطابق خواجہ کالونی کے 25 سالہ فیاض شیخ کو قتل کردیا گیا۔ جبکہ مزید دو افراد عمران اور یعقوب زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ایک لڑکے پر قاتلانہ حملہ ایک شخص ہلاک اور دوافراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق خواجہ کالونی کے 25 سالہ فیاض شیخ کو قتل کردیا گیا۔ جبکہ مزید دو افراد عمران اور یعقوب زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
گلبرگہ کے ایس پی ہینڈوڈا مارٹن نے بتایا کہ کل رات یہاں کے پیر بنگال درگاہ کے پاس ایک اینوا کار آئی اور ان تینوں کا اغوا کرلیا گیا جن میں سے ایک کو قتل کردیا گیا جبکہ دو زخمی حالت میں دستیاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں اور خاطیوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔