ETV Bharat / state

'بارش کے دنوں میں گھر اور اطراف میں صفائی کا خاص خیال رکھیں'

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 5:33 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کی محکمہ بلدیہ کی چیئرمین شہناز بیگم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا موسم شروع ہو چکا ہے، ایسے میں آپ اپنے گھروں کے اطراف میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

چیئرمین شہناز بیگم
چیئرمین شہناز بیگم

ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کی محکمہ بلدیہ کے چیئرمین شہناز بیگم نے کہا کہ شاہ پور کے 21 بلدیہ حلقوں میں 13 گاڑیوں کے ذریعے محلہ جات میں گھر گھر سے کچرا جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چیئرمین شہناز بیگم نے 21 بلدیہ حلقہ کے تمام عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں کا کچرا بلدیہ کی کچرا گاڑی میں ڈالیں۔ بلدیہ کی یہ گاڑیاں ہر روز صبح آپ کے محلہ جات میں گشت کرتی نظر آئیں گے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں اور اطراف میں صاف و صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

چیئرمین شہناز بیگم
چیئرمین شہناز بیگم نے مزید کہا کہ 28 جون بروز پیر بلدیہ آفس شاہپور میں ویکسین کیمپ منعقد کیا گیا ہے، آپ تمام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ویکسین لگوانے کے لیے اس کیمپ میں شرکت کریں اور اس کیمپ میں آتے وقت آدھار کارڈ ضرور ساتھ لائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.